سمندری راستے سے پاکستان کیساتھ تجارت کے نئےدور کا آغاز ہوگیا

سمندری راستے سے پاکستان کیساتھ تجارت کے نئےدور کا آغاز ہوگیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظمم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ سمندری راستے سے پاکستان کیساتھ تجارت کے نئےدور کا آغاز ہوگیا ہے اور ا س سلسلے میں افغانستان کیلئے16ہزارمیٹرک ٹن یوریا کھاد لے کربحری جہاز گوادر پہنچا ہے۔

مشیرتجارت نے بتایا کہ گوادرپورٹ سے افغانستان کوٹرانزٹ ٹریڈ کی شروعات ہوگئی ہیں اور بیرون ملک سے افغانستان بھیجی جانے والی کھاد کو پاکستان میں پیک کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار کھاد کو مقامی سطح پر بیگ میں پیک کیا جائے گا اور بیرونی پورٹ سے پیک ہو کر نہیں آئے گی۔ عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ گوادرسے کھاد پیک کرکے ٹرکوں کے ذریعے افغانستان بھیجی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کھاد اتارنے، پیکنگ اور ٹرکوں پرلوڈنگ سے مقامی افراد کوروزگارملے گا۔ صرف مقامی افراد کوروزگاردینے سےمتعلق ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی زیادہ تر تجارت سمندر کے راستے ہوتی ہے اور بہت سے شعبے اس سے جڑے ہیں جن میں بندرگاہیں، ساحلی سیاحت، فشنگ، تیل و گیس کے ذخائر، شپنگ، شپ بلڈنگ اور شپ بریکنگ وغیرہ شامل ہیں۔ پاکستان کے سمندری علاقے کا دو لاکھ 90 ہزار کلومیٹر رقبہ مخصوص تجارتی خطے(Exclusive Economic Zone) میں شامل ہے۔


متعلقہ خبریں