کراچی سینٹرل جیل کا قیدی کوروناوائرس سے جاں بحق

کورونا وائرس، سینٹرل جیل کراچی کے 5 قیدی بھی متاثر

فائل فوٹو


کراچی کی سینٹرل جیل کا قیدی کورونا وائرس کے سبب لیاری کے جنرل اسپتال میں انتقال کرگیا ہے۔

ہم نیوز کے نمائندے عاطف حسین نے کے بتایا کہ85 سالہ قیدی بہاول عباس کو ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ طبیعت ناساز ہونے کے سبب قیدی کو لیاری جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی بہاول عباس کو قتل کے جرم میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ2012 سے سزا کاٹ رہا تھا۔

ہم نیوز کو جیل حکام نے بتایا کہ کراچی کی سینٹرل جیل میں 300سے زائد قیدی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور 250قیدی 10دن قرنطینہ میں گزار چکے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد بیس ہزار سات سو بیس ہوگئی ہے۔ وزیراعلی سندھ کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ سو ستاون نئے کیسز سامنے آئےہیں۔

کراچی میں 26 فروری کو کورونا کا پہلا کیس رجسٹر ہوا تھا اور پہلے ایک ہزار کیسز تک پہنچنے میں 48 دن لگے۔ کراچی میں آخری 5 ہزار کیسز صرف 8 دن میں ریکارڈ ہوئے۔13 مئی کو کراچی میں کیسز کی تعداد 10 ہزار ہوگئی جب کہ 15 مئی کو شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار سے زیادہ ہوچکی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق17 مئی کو کراچی میں کیسز کی تعداد 12 ہزار اور 21 مئی کو15 ہزار سے بڑھ چکی تھی۔ 29 مئی کو کراچی میں کیسز کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی۔


متعلقہ خبریں