انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا


کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر پاکستان کرنسی کے مقابلے میں ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 12 پیسے مہنگا ہوکر ایک سو 63 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کی جانب سے بیرون قرضوں کی مد میں حالیہ ادائیگیوں کے بعد پاکستانی کرنسی پر دباو بڑھ گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزاسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 55 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 21 مئی تک مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 12 ارب 7 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 52 کروڑ ڈالر کے ذخائرموجود ہیں، جبکہ مجموعی ملکی خائر 18 ارب 59 کروڑ ڈالر ہیں۔

خیال رہے کہ 30 اپریل کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق نئے اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 7 کروڑ ڈالر ہوگئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 46 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 69 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد زرمبادلہ کے  ذخائر کم ہو کر 11.98 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں