انصاف کے موجودہ نظام پر عوام کا اعتماد متزلزل ہوچکا ہے، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کے موجودہ نظام پرعوام کا اعتماد بہت حد تک متزلزل ہوچکاہے۔

عوام کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے قانونی اصلاحات کے جائزہ  اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نظام انصاف میں سقم دورکرنا ،سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پارٹی منشورکا جزوہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کےنظام میں بہتری کیلئےعوام کی توقعات موجودہ حکومت سے وابستہ ہیں۔ کمزور، بے بس اور لاچار طبقات کی آواز بننا اورانہیں انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اہم اجلاس میں وزیراعظم نے فوجداری مقدمات کے نظام میں اصلاحات اور تھانہ کلچرمیں تبدیلی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے مقدمات کےاندراج، تفتیش اور جیل خانہ جات میں اصلاحاتی عمل سے متعلق روڈمیپ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں: ’سستا انصاف فراہم کرنے کے لیے قوانین بنا رہے ہیں‘

اجلاس کو وزیرقانون فروغ نسیم نے دیوانی مقدمات کی جلد تکمیل، خواتین کووارثتی حق دلانے سمیت اہم اصلاحات پربریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سول پروسیجرمیں اصلاحات کے نتیجےمیں زیرالتوا مقدمات کی تکمیل کیلئے وقت مقررکردیا گیا ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ قوانین میں اصلاحاتی عمل اور ٹیکنالوجی کےاستعمال سے نظام میں بہتری اورفوری انصاف ملے گا۔

اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جدید فارنزک لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرفروغ نسیم کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، مشیرپارلیمانی اموربابراعوان، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، پارلیمانی سیکریٹری قانون ملائیکہ علی بخاری ودیگرسینئرافسران نے بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں