پنجاب میں نجی اسکولوں کو ہفتے میں دو بار دفاتر کھولنے کی اجازت

کورونا کیسز: راولپنڈی کا سرکاری اسکول سیل

لاہور: کورونا  وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر بندش کے بعد پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں نجی اسکولوں کو ہفتے میں 2 روز دفاترکھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نجی اسکولوں کو ایس او پیز کے مطابق ہفتے میں صرف دو دن دفاتر کھولنے کی اجازت ہوگی۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جون میں ہر ہفتے پیراور منگل کوایس اوپیزکے تحت انتظامی امور چلانے کے لیے دفاترکھولنےکی اجازت ہوگی۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اسکولوں کو دفاتر کھولنے کی اجازت فیسوں کی وصولی اوراساتذہ کی تنخواہوں کو تقسیم کیلئے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے  ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

7 مئی کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام بورڈز کے امتحانات بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس کے بعد وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ قبل ازیں 13 مئی کو تعلیمی ادارے کھولنے جبکہ جون اور جولائی میں امتحانات لینا کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم کورونا کی صورتحال مزید ابتر ہونے کے سبب ایسے فیصلے لینے پڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا، ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

وزیرتعلیم نے بتایا تھا کہ اگلی جماعت میں پروموشن گزشتہ نتائج اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔

شفقت محمود نے کہا تھا کہ چھٹیوں کوموسم گرما کی تعطیلات سمجھا جائے۔ اگر کورونا وائرس کا مسئلہ حل ہوگیا تو تعلیمی ادارے جون میں دوبارہ کھل جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں