آئندہ بجٹ میں عام آدمی کا تحفظ یقینی بنائیں گے، وزیراعظم

وزیر اعظم کا پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

اسلام آباد میں پارٹی وحکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کواتنےعرصےسے لوٹا جارہا تھا کسی نے توجہ نہیں دی۔ مجھےعوام اور کمزورطبقے کی فکر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کا چینی اسکینڈل پرتحقیقات اور رپورٹ پبلک کرنا تاریخی اقدام ہے۔ مافیاز نے سیاست کو کاروبار بنایا ہوا ہے۔ سیاست میں رہ کرکرپٹ سیاستدان مافیازکی مدد کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران حکومت نے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ کوروناکی صورتحال سےمعاشی عدم استحکام پیداہوا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال سمیت ملک کے سیاسی ومعاشی امور پربریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے خدوخال پر بھی بریفنگ دی گئئ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ترجمانوں کو چینی انکوائری رپورٹ سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مزید ڑھیں: کورونا سے مشترکہ عالمی کوششوں سے ہی نمٹا جاسکتا ہے، وزیراعظم

اس سے قبل عوام کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے قانونی اصلاحات کے جائزہ  اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کے موجودہ نظام پرعوام کا اعتماد بہت حد تک متزلزل ہوچکاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نظام انصاف میں سقم دورکرنا ،سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پارٹی منشورکا جزوہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کےنظام میں بہتری کیلئےعوام کی توقعات موجودہ حکومت سے وابستہ ہیں۔ کمزور، بے بس اور لاچار طبقات کی آواز بننا اورانہیں انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اہم اجلاس میں وزیراعظم نے فوجداری مقدمات کے نظام میں اصلاحات اور تھانہ کلچرمیں تبدیلی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے مقدمات کےاندراج، تفتیش اور جیل خانہ جات میں اصلاحاتی عمل سے متعلق روڈمیپ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔


متعلقہ خبریں