طیارہ حادثہ: جاں بحق ہونے والے مزید 7 افراد کی شناخت ہوگئی


کراچی: کراچی میں گرکر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے میں جاں بحق ہونے والے مزید 7 افراد کی شناخت ہوگئی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر قرارعباسی کے مطابق تمام لاشوں کی شناخت ڈی این اے رپورٹ موصول ہونے کے بعد کی گئی۔

پولیس سرجن کے مطابق معمر جوڑے وحید رحمان اور فضل رحمان اور ایئرہوسٹس انیبہ عرفان کی لاشوں کی شناخت ہوگئی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر قرارعباسی کے مطابق آج شناخت ہونے والی لاشوں میں 15 سالہ عشمائل اور 4 سالہ عائلین بھی شامل ہیں۔  شناخت ہونے والی لاشوں میں سید دانش اور زین عارف کی لاشیں بھی شامل ہیں۔

پولیس سرجن کے مطابق 4 افراد کی لاشوں کی رپورٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے موصول ہوئی جبکہ 2 لاشوں کی شناخت جامعہ کراچی کی لیب کی رپورٹ کی بنیاد پرہوئی۔

درِیں اثناء  بدقسمت طیارے کے انشورنس کی دستاویز ہم نیوز نے حاصل کرلی۔ دستاویز کے مطابق بدقسمت طیارے کی 19.7 ملین امریکی ڈالرکی انشورنس ہوئی تھی ۔ پاکستانی روپےمیں انشورنس کی رقم3 ارب 16کروڑبنتی ہے ۔

مزید پڑھیں: طیارہ حادثہ: پائلٹ ن%


متعلقہ خبریں