دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 61 لاکھ کے قریب پہنچ گئی، 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہلاکتیں

پشاور: کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

فائل فوٹو


دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد  ساٹھ لاکھ 99 ہزار سے تجاوز کرگئی اور تین لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ 27 لاکھ دو ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔

امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد  اٹھارہ لاکھ  سے تجاوز کرگئی۔

برازیل امریکہ کے بعد چار لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد چار لاکھ 68 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 28 ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے61 ہزار 227 افراد متاثر،1260 جاں بحق

برطانیہ میں دو لاکھ 72 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 38 ہزار سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کورونا کے مریض سے گزشتہ چند روز میں ملاقات کرنے والے تمام افراد کو ٹریس کر کے آئسولیٹ کیا جائے گا۔

روس میں کورونا وائرس سے مزید 92 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ 96 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 92 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: بندروں کا اسپتال پر دھاوا، کورونا مریضوں کے خون کے نمونے لیکر فرار

کورونا سے اسپین میں مزید 74 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں