طیارہ حادثہ: 64 میتیں ورثا کے حوالے کرچکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ کا بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

فوٹو: فائل


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 97 مسافروں میں سے 64 کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے 25 مسافروں کی شناخت ہوئی جن کی میتیں ورثا کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ حادثہ: پائلٹ نے کریش لینڈنگ کیلئے ٹاور کو اطلاع  نہیں دی، غلام سرور

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 11 مسافروں کی میتیں  چھیپا کے پاس ہیں جب کہ 22 میتیں ایدھی کے سرد خانے میں ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ ایک ڈی این اے ٹیسٹ ابھی میچ ہونا باقی ہے، ڈی این اے ٹیسٹوں کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ورثا کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

طیارے میں 92  مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔ طیارہ حادثے میں دو افراد بشمول بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ حادثہ: دانتوں سے میتوں کی شناخت کا عمل جاری

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ،طابق طیارہ حادثے میں 25 گھر متاثر ہوئے جنہیں مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں