یونان امریکیوں کے علاوہ دوسرے ممالک کے سیاحوں کا خیر مقدم کرے گا


کورونا وبا کے سبب بندش کے بعد یونان جون کے وسط سے بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان تقریباً 30 ممالک کے سیاحوں کے لیے ملک میں داخلے کی اجازت دے گا لیکن  امریکی، برطانوی اور کچھ دیگر ممالک کے شہریوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔

یونانی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجازت یافتہ 29 ممالک سے آنے والے سیاہ ایتھنز اور تھیسالونیکی کے لیے براہ راست پروازوں کے ذریعے یونان میں داخل ہوسکتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق امریکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، کیونکہ یونان ان ممالک سے آنے والے مسافروں اور سیاحوں کو روکنے کا سلسلہ جاری رکھے گا جو سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ برطانیہ، برازیل اورسویڈن کے شہریوں  کو یونان میں داخل ہونے کے لیے کم از کم جولائی تک انتظار کرنا پڑے گا۔ الات دیکھ کر یونانی حکومت منظور شدہ ممالک کی فہرست میں مزید اضافہ کرے گی۔

مزید پرھیں: دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد60 لاکھ33 ہزار سے بڑھ گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان داخل ہونے والے سیاحوں اور اپنے شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے یونانی حکومت کوڑ-19 حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے گی۔
خیال رہے کہ سیاحت یونان کی آمدن کا پانچواں بڑا ذریعہ ہے۔ سال 2019 میں 33  ملین سیاح یونان داخل ہوئے تھے، جو اپنے ساتھ لگ بھگ 21 بلین ڈالر لے کر آئے تھے۔
یونان میں اب تک تین ہزار کے قریب کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 175 افراد کورونا وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

یونان میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 13 سو سے زائد ہوگئی ہے۔

دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد  ساٹھ لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کرگئی اور تین لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ چھبیس لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔

امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ چار ہزار سے بڑھ گئی ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد سترہ لاکھ  93 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

برازیل امریکہ کے بعد چار لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد چار لاکھ 68 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 27 ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں