سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1247کیسز رپورٹ


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید  1247کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 27 ہزار 307 ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اس وائرس کے باعث 38 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس سے سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 465 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، یاسمین راشد

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 923 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار750 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا کے 310 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 522 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 68 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور اس عالمی وبا کے 13623 مریض زیرعلاج ہیں، 12 ہزار 565 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 127 افراد قرنطینہ مراکز اور 931 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13272 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے اموات بڑھنے پر دل افسردہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے ایک ہی دن میں ریکارڈ 78 اموات

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ احتیاطبی تدابیر پر عمل نہ کرنے کے باعث کیسوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، عوام کو محتاط رہنا ہوگا بصورت دیگر صورتحال بگڑ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5481 ٹیسٹ کیے گئے۔


متعلقہ خبریں