وسیم اکرم کا نام لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی خصوصی ٹیم میں شامل

کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا، وسیم اکرم

لارڈز: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا نام لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے’  نان آنرز بورڈ ‘ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ہوم آف کرکٹ کہلانے والے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ (ایل سی جی) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کی دنیا کے چند بڑے کھلاڑیوں کا نام لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے آنرز بورڈ پر درج نہیں ہو سکا۔

عطاالرحمان کے بعد عاقب جاوید نے بھی وسیم اکرم پر الزامات لگا دیے

ایل سی جی نے نان آنرز بورڈز کی ٹیم میں جن گیارہ کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے ان میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم، وی جی گریس، وریندر سہواگ، سچن ٹینڈولکر، برائن لارا، ویرات کوہلی، جیکس کیلس، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، ڈینس لیلی اور کرٹلی ایمبروس شامل ہیں۔

خیال رہے کہ لارڈز میں پانچ وکٹیں یا سینچری بنانے والوں کا نام اعزازی بورڈ میں تحریر کیا جاتا ہے، دنیا کے یہ عظیم کرکٹر حیرت انگیز طور پر لارڈز میں یہ کارنامہ دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں