مئیراسلام آباد کی بحالی کا عدالتی فیصلہ وفاق نے چیلنج کردیا


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مئیراسلام آباد شیخ انصرعزیزکی عہدے پر بحالی کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی ہے۔ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر  نے انٹراکورٹ اپیل دائرکردی۔

وفاق کی جانب سے دائر کی گی انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے 21 مئی کو شیخ انصرعزیزکوعہدے پر بحالی کا حکم دے دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر شیخ انصرعزیزکی معطلی پرحکم امتناع جاری کیا۔

وفاق کی جانب سے دائر کی گئی انٹراکورٹ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ شیخ انصرعزیزکی بحالی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلےکو کالعدم قراردیاجائے۔

خیال رہے کہ 21 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئراسلام آباد کی 90 روز کیلئے معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے شیخ انصر عزیز کو بحال کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں: میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیزکو90دن کیلئے معطل کر دیا گیا

خیال رہے کہ حکومت نے17 مئی کو میئر اسلام آباد کو90 روز کیلئے معطل کر دیا تھا۔ شیخ انصرعزیز کی معطلی کا مقصد ان کے خلاف الزامات کی صاف شفاف انکوائری کرنا تھا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں میئراسلام آباد شیخ انصرعزیز کو 90 روز کے لیے معطل کیا گیا تھا اور اس کا مقصد صاف شفاف انکوائری کرنا تھا۔

لوکل گورنمنٹ کمیشن نے میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کو معطل کرنے کی وزارت داخلہ کو سفارش کی تھی۔  میئراسلام آباد شیخ انصرعزیز پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں چار کروڑ روپے کی بد عنوانی کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ مبینہ بد عنوانی، اقربا پروری، بدانتظامی، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے سمیت متعدد الزامات پر لوکل گورنمنٹ کمیشن نے میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کو معطل کرنے کی وزارت داخلہ کو سفارش کی تھی۔


متعلقہ خبریں