نوازشریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکوں کے خلاف تھی، شیخ رشید



لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکوں کے خلاف تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجہ ظفرالحق، گوہرایوب اور میں نےایٹمی دھماکےکی حمایت کی، اس وقت میری ڈیوٹی ایسی تھی کہ مجھے ملک سے باہر جانا پڑا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خون چوسنےوالوں کو معاف نہیں کریں گے، شہباز اور حمزہ کا کیس سنجیدہ نوعیت کا ہے، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کو زرداریوں،گیلانیوں اورشریفوں نےلوٹا ہے، آج بھی یقین رکھتا ہوں کہ کرپٹ عناصر کو معاف نہیں کیا جائےگا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کاساتھی ہوں،پی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں،وزیراعظم چینی اورآٹاچوروں کونہیں چھوڑیں گے۔ اگلے 90 دن ملکی سیاست کیلئے بہت اہم ہیں۔

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے، شیخ رشید احمد

بھارت کے ساتھ سرحدی کشیدگی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 72 گھنٹےمیں پاک فوج نے 2 بھارتی ڈرون مار گرائے ہیں، سرحدوں پر کسی نے للکارا تو پاکستان اور بھارت کی آخری جنگ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کےبعد دنیامیں بہت زیادہ کشیدگی کےامکانات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ملک میں زور پکڑ رہا ہے جبکہ ٹڈی دل کےوار بھی جاری ہیں۔

ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مزید 5 ٹرینیں چلانےکا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار سےدرخواست کی ہےلاہور کو 3 کےبجائے 2 روز کے لیے بند کیاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 روز میں ایس او پیزکےتحت مسافر بٹھانے پر5 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں