‘بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں اقدامات یو این قراردادوں کے منافی ہیں’

افغانستان میں تمام گروپوں کو نمائندگی ملنی چاہیے، وزیر خارجہ

فوٹو: ہم نیوز


اسلام  آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیرمیں اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمنافی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کی طرف توجہ دلانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خطوط لکھے گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے عالمی ادارے کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ نے  نے بھارت کی جانب سے لاگو کیا گیا ڈومیسائل قانون کو مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش قراردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ جموں وکشمیرڈومیسائل قانون بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کورونا کے دوران بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں ملٹری کریک ڈاوَن کی شدت بڑھادی ہے۔ پاکستان کومقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی پرشدیدتحفظات ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے عہدہ داروں کو بھارت کی جانب سے سیزفائرکی خلاف ورزیوں سے  پیدا ہونے والی کشیدگی سے بھی آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کےدراندازی کے جھوٹے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ملٹری ابزرورگروپ کو ایل اوسی کے دوسری طرف کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ بھارت جھوٹے الزامات لگا کر پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما جنید صحرائی ساتھی سمیت شہید

اس سے قبل 23 مئی کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) ڈاکٹر یوسف سے  رابطہ کرکے انہیں مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیرخارجہ  نے مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پرگہری تشویش کا اظہار کیا او کہا کہ ڈومیسائل قوانین میں ترمیم سلامتی کونسل کی قراردادوں اورجینیواکنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وبا کی آڑ میں بھارت نے مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈاوَن کو مزید سخت کردیا ہے۔ جعلی مقابلوں اور گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیریوں کوجبروتشدد ک انشانہ بنایا جارہا ہے۔

اسیکریٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف سے دوران گفتگو وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں ماورائےعدالت ہلاکتوں اور دیگر اقدامات میں اضافہ ہوچکاہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری جنرل اوآئی سی نے کہا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرمسلسل نظررکھے ہوئے ہیں۔

دوران گفتگو سیکریٹری جنرل اوآئی سی نے وزیرخارجہ کو اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سےمکمل معاونت کا یقین دلایا تھا۔


معاونت
متعلقہ خبریں