’ ماضی میں قومی ہاکی ٹیم کو اسمگلنگ کے الزام میں ایئرپورٹ پر روکا گیا‘


اسلام آباد: قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن حنیف خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں قومی ہاکی ٹیم کواسمگلنگ کےالزام میں ایئرپورٹ پر روکا گیا تھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ 1983 میں ہانگ کانگ سے واپسی پر قومی ٹیم اپنے ہمراہ ممنوعہ سامان بھی ساتھ لےآئی تھی جس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پرسامان پکڑا گیا تھا جس پر سابق صدر ضیاالحق نےسخت ناراضگی کااظہارکیا تاہم قومی ٹیم ہونےکے باعث معاملہ رفع دفع کردیا گیا تھا۔

ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے مذکورہ واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 1983 میں قومی ہاکی ٹیم کا منیجر تھا،اس واقعےکےخلاف انکوائری میرے کہنے پر ہوئی تھی جس کےبعد یہ معاملہ ختم ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گڑے مردے اکھاڑنےسے ملک اور قومی کھیل کی بدنامی ہوئی ہے، لگتا ہے کچھ  لوگ ہاکی دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں