کراچی: کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 35 اموات


کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ریکارڈ 35 اموات واقع ہو چکی ہیں جبکہ عالمی وبا سے ایک دن میں مزید 1 ہزار 43 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا مریضوں کی تعداد ساڑھے 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ شہر میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 388 ہو گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 24 گھنٹے کےدوران 38 اموات ہوئیں ہیں، سکھر،حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں بھی کورونا سے ایک ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 465 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 27 ہزار360 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز