اناڑیوں کی کورونا لاک ڈاون پر کوئی حکمت عملی نہیں، احسن اقبال


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ  اناڑیوں کی کورونا لاک ڈاون پر کوئی حکمت عملی نہیں، انہیں لاک ڈاون اور بند کرنے کا علم ہی نہیں۔ 

میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی بھی  ناکام ہوچکی ہے،حکومت او آئی اجلاس میں بھارت کے خلاف آزاد کشمیر کی قرارداد پیش کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔

یقین نہیں آرہاکہ ڈی چوک سے اقتدار میں بیٹھ گئے ہیں، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بروقت ٹڈی دل سپرے نہ کرکے 8 سو ارب کا نقصان کیا ہے، حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تباہ اور ترقی داو پر لگ چکی ہے۔ معیشت بحران سے پاکستان کی 9 درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نیب گردی کےذریعےاپوزیشن کےخلاف کارروائیوں کےعلاوہ کچھ نہیں کرتی، جھوٹےمقدمات درج ہوں یا ہم گرفتارہوں لیکن  سچ بولنےسےپیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی حکومت کی دوسالہ کارکردگی سےملک پیچھے چلا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں