شہروں کے بعد سندھ کے دیہی علاقوں میں بھی کورونا پھیلنے لگا

پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب دیہی علاقوں میں بھی کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ، یہ سب  بے احتیاطی کا نتیجہ ہے۔

سندھ میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد 28 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 885 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہزار 245 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں88 اموات، مجموعی تعداد1483ہوگئی

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 16 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 481 ہو گئی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے میں کورونا کے 334 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 61 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 617 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار487 ہو گئی ہے۔

سندھ میں15 جون سے پرائیویٹ اسکول کھولنے کا اعلان

عوام سے اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احتیاط کریں، ہم مل کر کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں