غیرملکی ڈراموں کے متعلق فوادچوہدری کی ٹویٹ نے نئی بحث چھیڑ دی



اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان میں نشر ہونے والے غیر ملکی ڈرامے کے متعلق کہا ہے کہ ایسا کرنے سے ہماری پوری انڈسٹری بیٹھ جائے گی۔

وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ارطغرل ایک بہترین ڈرامہ ہے، مگر دوسرے ممالک کے ڈرامے نشر کرنے پر ہمیں ٹیکس لاگو کرنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام ٹیوی باہر سے سستے ڈرامے خرید لیں گے تو ہماری تو پوری انڈسٹری بیٹھ جائے گی۔

بعد ازاں اس ضمن میں ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ڈرامہ پاکستانی پروگرامنگ کو تباہ کردے گا۔

ملک میں ایک عید ہونے کا کریڈٹ بھی وزیراعظم کو جاتا ہے، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ڈرامہ امپورٹ کرنا ہمیشہ سے سستا رہا ہے،ٹی وی چینلز باہر سے سستے ڈرامے خریدلیں تو مقامی انڈسٹری بیٹھ جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ارطغرل زبردست ڈرامہ ہے، میری ٹویٹ میں اس کا معاملہ نہیں، ہمیں اپنی پروڈکشن پرفوکس کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ڈرامے پر اتنا ٹیکس ہونا چاہیے کہ مقامی ڈرامہ متاثر نہ ہوں۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ غیر ملکی مواد سے مقابلے کا ماحول پیدا ہوتا ہے،جو کام اچھا ہے اسے چلنا بھی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوادچودھری کی بات سے اتفاق نہیں کرتا، ڈراموں کی دوطرفہ تجارت ہو گی۔

سندھ حکومت گراونڈ پر کام کرے سیاست نہ کریں، فیصل جاوید

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے دیگر اداروں کی طرح پی ٹی وی کو تباہ کردیا، پی ٹی وی کے پاس پروڈکشن کے لیے بجٹ نہیں ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ فوادچودھری بالکل ٹھیک بات کررہے ہیں، 20 سال میں پی ٹی وئی نے کوئی معیاری ڈرامہ نہیں بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پروڈیوسرز کو احساس ہوگیا ہے کہ ارطغرل کے معیار کا ڈرامہ بنانا ہوگا۔


متعلقہ خبریں