پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کورونا سے متاثر


لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنما و سماجی کارکن ابرار الحق بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی تمام تر ذمہ داریاں اسکائپ کے ذریعے جاری رکھوں گا۔

شہروں کے بعد سندھ کے دیہی علاقوں میں بھی کورونا پھیلنے لگا

یاد رہے کہ گزشتہ روز ابرارالحق نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ میں  رات سے خشک کھانسی اور بخار میں مبتلا ہوں، امید ہے کہ یہ کورونا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت جن لوگوں نے بھی میرے ساتھ ملاقات کی ہے ان تمام کو احتیاطی تدابیر اختیار کر لینی چاہئیں۔


متعلقہ خبریں