ہالی ووڈ فلم ’ریمپیج ‘ کی باکس آفس پر پہلی پوزیشن


لاس اینجلس: ایڈونچر سے بھرپور فلم ریمپیج ریلیز کے پہلے ہفتے ہی دنیا بھر سے کروڑوں ڈالرکما کر باکس آفس پرچھا گئی۔

ریمپیج نے گزشتہ ہفتے باکس آفس پر حکومت کرنے والی فلم ‘اے کوائٹ پلیس’ کو پچھاڑ کر دوسرے نمبر پر بھیج دیا ہے۔

ریمپیج نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمائے۔ ہدایت کار بریٹ پیٹن کیری کی تخلیق کردہ یہ فلم 80 کی دہائی کی ایک مقبول وڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔

کہانی کا مرکزی کردار ایک ایسا ماہرِ حیوانیات  ہے جس کا سامنا خوفناک دیوہیکل بلاؤں اور بن مانسوں سے ہوتا ہے۔ کہانی اُس وقت نیا موڑ اختیار کر لیتی ہے جب ایک جنیٹک تجربے کی وجہ سے دہشت ناک بلائیں بے قابو جاتی ہیں۔

کہانی کے مطابق بے قابو بلائیں شہر کا رُخ کرتیں اور راستے میں آنے والی ہر شے کو روندتی چلی جاتی ہیں۔ اس دوران ایک بہادر شخص اپنی جان داؤ پرلگا کرشہریوں کے تحفظ کا بیڑا اُٹھاتا ہے۔

‘دی راک’ کے نام سے مشہور ایکٹر ڈیوائن جونسن نے اس ایکشن تھرلر میں مرکزی کردار بخوبی نبھایا ہے۔


متعلقہ خبریں