خیبرپختونخوا میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار


پشاور: اسلام آباد کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں قیدوجرمانہ ہوسکتا ہے۔

ڈی سی پشاور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنےکیلئےعوام ماسک کےاستعمال کویقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ  وفاقی دارالحکومت میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں88 اموات، مجموعی تعداد1483ہوگئی

انہوں نے ڈاکٹرظفر مرزا کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ بھی کیا جس میں معاون خصوصی برائے صحت نے لکھا ہے کہ آج سے ماسک پہننا  ہر عام وخاص کیلئے لازمی ہے۔

اسلام آباد بازار ویلفیئر ایسوسی ایشن نے خریداروں کیلئے قواعدوضوابط جاری کر دیئے ہیں اور صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماسک پہن کر خریداری کے لیے آئیں۔

ایس او پیز کے مطابق خاندان میں سے ایک فرد خریداری کے لیے آئے۔ بیمار افراد اور بچوں کو بازار میں لانے سے منع کیا گیا ہے۔ اسٹال لگانے والوں کو بھی ماسک پہنیں اور بغیر ماسک کسی خریدار کو سامان نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایس او پیز کے مطابق اسٹال ہولڈرز خریدار سے فاصلہ رکھ کر ڈیل کریں اور اپنی دکان کے اندر سینیٹائزر رکھیں۔ ایک وقت میں ایک خریدار کو ڈیل کیا جائے۔ کھانے پینے والے اسٹال ہولڈرز صرف پارسل سروس دے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں