بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ قرار دینے پر پاکستان کی مذمت

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دو سفارتی اہلکاروں کو ناپسندیدہ قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فارقی نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو ناپسندیدہ قرار دینا اور انہیں 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتکاروں پر الزام بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا طےشدہ حصہ ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ سفارتکاروں پر بھارتی حکام کی جانب سے تشدد اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سفارتکاروں کو جھوٹے الزامات کا اعتراف کرنےکے لیے دباوَ ڈالا گیا ہے۔

‘بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں اقدامات یو این قراردادوں کے منافی ہیں’

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نئی دہلی میں پاکستان کے2  سفارتی اہلکاروں کو 31 مئی کو بھارتی حکام نے جھوٹےالزامات پراٹھا لیا تھا بعد ازاں پاکستانی ہائی کمیشن کی مداخلت پر دونوں اہلکاروں کو رہا کیا گیا۔


متعلقہ خبریں