ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اوراسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بعض مقامات پر بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولا کوٹ میں 26 ملی میٹر، مالم جبہ میں 19 ملی میٹر، ملتان میں 18  ملی میٹر، مری میں 11 ملی میٹر، مظفر آباد میں 09 ملی میٹر، کوٹلی اور پاراچنار میں 07 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 06 ملی میٹر، بگروٹ میں 08 ملی میٹر،  چلاس  میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سندھ کے ضلع دادو میں بھی 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ گرمی بلوچستان اور سندھ میں ریکارڈ کی گءی۔ تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ، دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی اور جیکب آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں