دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 62 لاکھ سے بڑھ گئی، 374,314 جاں بحق



دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 62 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور تین لاکھ 74 ہزار 314 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ 28 لاکھ 56 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 369 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چھ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں اٹھارہ لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 5 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 29 ہزار تین سو سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں88 اموات، مجموعی تعداد1483ہوگئی

روس میں 4 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ چار ہزار 6 سو سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔

برطانیہ میں دو لاکھ 74 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 38 ہزار 4 سو سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 75 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 32 ہزار 997 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 61 لاکھ کے قریب پہنچ گئی، 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہلاکتیں

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار 8 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 8 سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔

کورونا سے اسپین میں مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار127 ہوگئی ہے اور 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں