سندھ میں کورونا وائرس کےایک ہزار402 نئے کیسز رپورٹ

سندھ میں کورونا وائرس

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے ایک ہزار402 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 29ہزار647 تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بتایا کہ صرف کراچی میں 24 گھنٹوں کےدوران ایک ہزار28نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور پورے صوبے میں ایک دن کے دوران کورونا کے 22 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا سےاموات کی تعداد503 ہوچکی ہے جب کہ 342 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا کے71 مریض ویلٹی لیٹرز پر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں ورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 72 ہزار 460 تک پہنچ گئی ہے اور 1543 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد72 ہزار سے بڑھ گئی

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 26 ہزار 240، خیبرپختونخوا 10 ہزار 27، بلوچستان 4,393، اسلام آباد 2,589، گلگت بلتستان 711 اور آزاد کشمیر میں 255 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں467 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 473، اسلام آباد میں 28، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 47 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا تھا اور ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گی۔


متعلقہ خبریں