وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

فوٹو: فائل


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبیلو ایچ او) کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ڈائریکٹر کو آگاہ کیا کہ ہم نے 6 ہزار600  کورونا ٹیسٹوں کی گنجائش پیدا کرلی ہے مگر لوگ ٹیسٹ کروانے میں اتنا تعاون نہیں کررہے جتنا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا وائرس کےایک ہزار402 نئے کیسز رپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ڈائریکٹر کو بتایا کہ کراچی کے دو اسپتالوں میں تشدد ہوا، اسپتال میں کسی بھی قسم کی توڑپھوڑ  برداشت نہیں کروں گا۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سےآج وزیراعظم عمران خان اجلاس کررہے ہیں، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ڈائریکٹر کو یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت کی کورونا پالیسی کی ڈبلیو ایچ او نے تعریف کی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے مزید 60 افراد زندگی کی بازی ہارگئے، جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,543 ہوگئی۔

ملک بھر میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 72 ہزار 460 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2 ہزار 964 کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی طور پر 26 ہزار 83 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد 28 ہزار 245 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: کورونا دوبارہ شدت پکڑ سکتا ہے

کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 26 ہزار 240، خیبرپختونخوا 10 ہزار 27، بلوچستان 4,393، اسلام آباد 2,589، گلگت بلتستان 711 اور آزاد کشمیر میں 255 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 497 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 481، خیبر پختونخوا میں 473، اسلام آباد میں 28، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 47 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں