انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

معمولی کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

ایکس چینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں 98 پیسےکےاضافےسےڈالر 163.10 سے بڑھ کر 164.08 پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں 50 پیسےکے اضافے کے بعد 164 روپےکا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور 100انڈیکس 90 پوائنٹس اضافے سے 34 ہزارکی سطح پر بحال ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا

پیرکو اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکا اختتام مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3،4021 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 931 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 131 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 62 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا جبکہ 89 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 56,837,220 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,664,295,321 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتامی روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جبکہ اس سے قبل جمعرات کو بھی 141 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں