’ نوازشریف کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی واپس آ جانا چاہیئے ‘


اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نوازشریف کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی واپس آجانا چاہیئے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فواد چوہدری کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی رپورٹس کی تحقیقات نہیں ہونی چاہییں تاہم میان نواز شریف اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور واپس آئیں۔

‘نواز شریف کی اہل خانہ کے ساتھ تصویر ہمارے نظام کا منہ چڑارہی ہے’

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف سے متعلق فواد چوہدری کا خط کابینہ اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔

سندھ میں مداخلت کے حوالے سے خرم شیر زمان کے مطالبے پر ترجمان وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی سندھ میں گورنر راج یا مداخلت کی کوئی پالیسی زیر غور نہیں۔

پروگرام میں شامل سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نفسیہ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی پالیسی کورونا سے لڑنا نہیں مرنا کی ہے اس وجہ سے ہی سندھ میں پی ٹی آئی رہنما ایسے بیانات دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز