خیبرپختونخوا: کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا: کورونا کے 445 نئے کیسز رپورٹ

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد صوبہ میں وبا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 482 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار 485 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ  پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے مزید 60 افراد زندگی کی بازی ہارگئے، جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,543 ہوگئی۔

ملک بھر میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 72 ہزار 460 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2 ہزار 964 کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی طور پر 26 ہزار 83 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد 28 ہزار 245 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: کورونا دوبارہ شدت پکڑ سکتا ہے

کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 26 ہزار 240، خیبرپختونخوا 10 ہزار 27، بلوچستان 4,393، اسلام آباد 2,589، گلگت بلتستان 711 اور آزاد کشمیر میں 255 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز