امریکہ میں ہنگامے، ٹرمپ کا پورے ملک میں فوج تعینات کرنے کا عندیہ



واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جارج فلوئیڈ کی ہلاکت پر ہم پرامن مظاہرین کے ساتھ ہیں لیکن کسی بھی شہر میں بد امنی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ہنگامے ختم کرنے کیلئے ملک بھر میں فوج تعینات کریں گے۔

ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے سیاہ فارم باشندے جارج فلائیڈ کو انصاف فراہم کیا جائے گا لیکن مظاہروں کی آڑ میں کچھ لوگ جلاوَ گھیراوَاور لوٹ مار سے گریز کریں۔

ا ن کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ڈی سی میں جو ہوا وہ سراسر بدنامی تھی اور اب ہم امریکی دارلحکومت کی حفاظت کیلئے فیصلہ کن اقدام اٹھانے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں حالات مزید کشیدہ، ٹرمپ زیر زمین بنکر میں چلے گئے

صدر نے کہا کہ بے گناہوں کیلئے خطرہ بننے والوں کو قانو ن کے مطابق سزا دیں گے۔ تیار رہیں، مظاہرین کو سخت سزاؤں اور جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔

ٹرپ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ہنگاموں کو ختم کرنے کیلئے نئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کے دوران گورنرز کو مظاہرو ں کی جگہ نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا حکم بھی دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ نے آج پہلی بار سخت الفاظ استعمال کیے ہیں اور گورنرز کوحالات کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔

ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر نے کہا گورنرزحالات پر قابو نہ پاسکے تو فوج بلائیں گے۔ امریکہ میں حالات صرف24گھنٹے سے خراب ہیں اور حالات خراب کرنے والے مظاہرین نہیں لٹیرے تھے جو مظاہرین کے روپ میں دکانوں کی لوٹ مار کے لیے آئے تھے۔

جارج فلائیڈ کی میڈیکل رپورٹ

رپورٹ کےمطابق پولیس افسرنے8منٹ 46 تک گھٹنے سےدبائے رکھا اور گردن پرگٹھنا ٹیکنے کے3 منٹ بعد ہی جارج فلائیڈ بےحرکت ہوچکا تھا۔

گھٹنا ہٹانے سے2 منٹ قبل دیگر افسران نے فلائیڈ کی نبض دیکھی۔ واقعےکی فوٹیج میں سیاہ فارم شہری جارج فلائیڈ کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔ جارج فلائیڈ کو یہ کہتےسنا جاسکتا ہے’میں سانس نہیں لے پا رہا‘۔ خبرایجنسی کے مطابق سرکاری طورپرجارج فلائیڈ کی موت کی وجہ دل کےمسائل کو قراردیا گیا تھا۔

پولیس اہلکارڈیرن چاون کےخلاف قتل کامقدمہ درج ہے، جارج فلائیڈ کےقتل میں ملوث اہلکارضمانت پررہا ہے اور 8جون کوعدالت میں پیش ہوگا۔

امریکہ میں سفیدفارم پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فارم باشندے کی ہلاکت کیخلاف ہنگامے اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن سمیت 23ریاستوں میں نیشنل گارڈز تعینات ہیں۔


متعلقہ خبریں