زوم ایپ کا نیا اور بہتر ورژن آگیا

زوم ایپ کا نیا اور بہتر ورژن آگیا

فائل فوٹو


ویڈیو کانفرنسنگ کیلئے استعمال ہونے والی مشہورایپلی کیشن ’زوم‘ نے صارفین کی معلومات کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اپنا نیا اور بہتر ورژن5.0 لانچ کر دیا ہے۔

نئے ورژن میں بہتر انکرپشن فیچرز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ غیر متعلقہ افراد کے کسی ویڈیو کانفرنس شرکت سے روکا جاسکے۔ کسی بھی میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے خود پاسورڈ کی بجائے چھ ہندسوں پر مشتمل پاسورڈ درکار ہوگا۔

ویبینارز اور کلاؤڈ ریکارڈنگ کے علاوہ میٹنگ کے ایڈمن کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ ریکارڈنگ کی ایکسپائری ڈیٹ بھی درج کر سکتے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے ممالک میں اس ایپ کو لاکھوں افراد کام اور اپنے پیاروں سے رابطوں سے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ زوم کا ورژن5.0 آنے سے قبل کمپنی کو ڈیٹا اور صارفین کی ناقص راز داری یعنی پرائیویسی کے متعلق کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس ایپ پر صارفین کا ڈیٹا فیس بُک کو بھیجنے، صارف سے صارف تک انکرپٹڈ ہونے کے غلط دعوے اور میٹنگ کے میزبانوں کو شرکا کو ٹریک کرنے کی اجازت دینے جیسے الزامات لگائے جا رہے تھے۔

زوم ایپ کا سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ میٹنگ کے دوران غیر متعلقہ افراد بھی اس میں شامل ہو جاتے تھے، جس کے باعث متعدد کمپنیوں، تعلیمی اداروں اور حکومتوں نے اس ایپ کا استعمال روک دیا تھا۔ اس قسم کا ایک سنگین واقعہ سنگاپور میں پیش آیا جہاں زوم پر اساتذہ کی میٹنگ کے دوران غیر متعلقہ افراد(مبینہ طور پر ہیکرز) نے خلل ڈالا۔

کورونا وائرس کے سبب زوم کے استعمال میں غیر متوقع اضافہ ہوا اور کمپنی کی قابلیت پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے تھے کہ وہ اتنے صارفین کو محفوظ سروس فراہم نہیں کر سکتی۔

سیکیورٹی مسائل کے باعث تنقید کے بعد کمپنی کے سربراہ نے معذرت کی اور صارفین سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان خدشات پر کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں