رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی انتقال کرگئے



پشاور: رکن قومی اسمبلی منیراورکزئی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین مندوری لوئر کرم میں ادا کی جائے گی۔

منیراورکزئی کے بھتیجے عرفان اللہ نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے منیر اورکرزئی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بھی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منیر خان اورکزئی ایک مدبر اور اعلیٰ ظرف کے حامل سیاسی رہنما تھے، ان سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس میں منیر اورکزئی کی طبیعت ناساز

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدرشہباز شریف، جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور دیگر رہنماؤں نے بھی منیراورکزئی کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں منیر اورکزئی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی تھی اور انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

منیر اورکزئی کو وہیل چیئرپر ایوا ن سے باہرلے جایا گیا تھا اور جہاں ضروری ٹیسٹوں کے بعد ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اس سے قبل منیر خان اورکزئی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا اور انہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں