قومی ادارہ صحت کا اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متعلق ریسرچ  سروے کا آغاز

قومی ادارہ صحت کا اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متعلق ریسرچ  سروے کا آغاز

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت اور فیلڈ ایپیڈیمولوجی اینڈ لیبارٹری ٹریننگ پروگرام نے وزارت قومی صحت، لوکل گورنمنٹ اسلام آباد اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے تعاون سے اسلام آباد میں COVID-19 کے حوالے سے ریسرچ سروے شروع کر دیا ہے۔

اس سروے سے ہیلتھ کیئر اداروں کو نہ صرف پاکستان بالخصوص اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بارے میں جاننے اور سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ اس مطالعے سے اسلام آباد اور  پاکستان کے مختلف علاقوں میں کورونا کیسز کی تعداد کے بارے میں بھی درست اندازہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے23 اموات ہوئیں، وزیراعلیٰ

سروے کا بنیادی مقصد COVID-19 کےمتاثرہ اور غیر متاثرہ افراد کے درمیان موازنہ کرکے کوویڈ انفیکشن کے لئے خطرے والے عناصر کی جانچ کرنا ہے۔

قومی ادارہ صحت کا اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متعلق ریسرچ  سروے کا آغاز

سروے کے آغاز سے پہلے قومی ادارہ صحت نے سروے کے انعقاد کے لئے فیلڈ انٹرویو لینے والے افراد کی تربیت کے لئے آج ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

فیلڈ سروے کے دوران ، تحقیقی ٹیم کورونا وائرس کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ انفیکشن کی جانچ کے لیے منتخب افراد کے گلے اور خون کے نمونے بھی لے گی۔

قومی ادارہ صحت کا اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متعلق ریسرچ  سروے کا آغاز

اس کے علاوہ کووڈ 19 کے بارے میں عام لوگوں کی آگاہی کے لیے سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

اس موقع پر قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام نے وضاحت کی کہ اس سروے کے ذریعے وزارت صحت، آبادی میں انفیکشن کے تناسب، عمر، جنس اور پیشہ کے لحاظ سے شرح کا حساب لگا سکے گی تا کہ علامات اور بغیر علامات کے ساتھ کورونا وائرس سےمتاثرہ مریضوں کی شناخت ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کورونا وائرس کے باعث ملک کو بند نہیں کیا جاسکتا‘

مزید یہ کہ لوکل گورنمنٹ اسلام آباد نے اس ریسرچ سروے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے جس سے کورونا وائرس کے کنٹرول میں مدد ملے گی اور صحت عامہ کے لیے مزید بہترحکمت عملی بنائی جاسکے گی۔


متعلقہ خبریں