پنجاب اسمبلی: شہبازشریف کی رہائش گاہ پر چھاپے کے خلاف قرار داد

پنجاب اسمبلی: اضافی نفری تعینات، واٹر کینن پہنچ گئی، پولیس وینز آگئیں، تیاریاں مکمل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر مارے جانے والے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نیب چونکہ جانبدار ادارہ ہے اس لیے اس کو ختم کیا جائے۔

شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری نیب نے دکھا دیے لیکن وہ کہاں ہیں؟

ہم نیوز کے مطابق یہ مطالبہ ن لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ نسیم فاروقی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی قرار داد میں کیا گیا ہے۔

رابعہ نسیم فاروقی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرار داد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر چھاپے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی قرار داد میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نیب نے ن لیگی قائدین کو ہدف بنا لیا ہے جب کہ یکطرفہ کارروائی کی وجہ سے نیب متنازع ادارہ تصور ہوتا ہے۔

’ نیب ٹارزن بننے جا رہی ہے اور شہبازشریف گرفتار ہونے والے ہیں ‘

ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ نسیم فاروقی نے جمع کرائی جانے والی قرار داد میں کہا ہے کہ نیب کو جانبدار ادارہ قرار دیا جاتا ہے اور نیب کو ختم کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

نیب لاہور میں عدم پیشی پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر نیب کی ٹیم پہنچی ہے جس نے وارنٹ گرفتاری بھی وہاں موجود ن لیگی رہنماؤں کو دکھا ئے ہیں۔

نیب کے ادارے کا بدترین استعمال کیا گیا ہے، خواجہ سعد رفیق

نیب لاہور کی ٹیم کے ہمراہ خواتین پولیس اہلکار بھی موجود ہیں جو گھر کی تلاشی لے رہی ہیں جب کہ شریف خاندان کے ذرائع کا مؤقف ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف گھر میں موجود ہی نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں