ای سی سی اجلاس: مشیر خزانہ کی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر اظہار برہمی

مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اسٹاک پورا رکھنے کی ہدایت کر دی۔

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا آج اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ نے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک کو سختی سے مانیٹر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید برآں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف محکموں کے لیے 12 سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی افرادی قوت کی ریشنلائزیشن کی سمری پر غور کیا گیا جبکہ انتظامیہ اسٹیل ملز کی افرادی قوت کی ریشنلائزیشن کے لیے پیش کردہ نظر ثانی شدہ منصوبے پر بحث ہوئی۔

عدلیہ میں اسٹیل ملز سے متعلق زیر سماعت مقدمات کے فیصلوں کی روشنی میں پلا ن تیار کرنے کی ہدایت کی گئی اور اسٹیل ملز کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے اور واجبات کی ادائیگی کے فارمولے کی تیاری کی بھی ہدایت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ویسٹرن بارڈر مینجمنٹ کے لیے 8 ارب 84 کروڑ روپے کی تیکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی یہ رقم سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی۔

اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لیے 20 کروڑ روپے کی تیکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

موجودہ حالات کو سامنے رکھ کر نئے بجٹ کی تیاری کر رہے، ڈاکٹر حفیظ شیخ

گزشتہ دنوں اپنے بیان میں مشیرخزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ موجودہ حالات کو سامنے رکھ کر نئے بجٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولیوں کےنظام میں موجود خامیوں کاخاتمہ چاہتےہیں،حکومت تمام فریقین سےبات چیت کرکےان کی تجاویز پرغورکرے گی۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کودرپیش مشکلات ختم کرنےکیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں