شہباز شریف سے نیب کیا پوچھ رہا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

شہباز شریف سے نیب کیا پوچھ رہا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو نیب کی جانب سے گزشتہ پیشی پر سوالنامہ دیا گیا تھا اور جواب دینے کے لیے مناسب وقت بھی مہیا کیا گیا تھا۔

شہبازشریف کی گرفتاری، نیب نے حکمت عملی ترتیب دے لی

ہم نیوز کے مطابق یہ بات نیب کے ترجمان نے کہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کی خواہش پر جواب دینے کے لیے انہیں زیادہ وقت فراہم کیا گیا تھا۔

نیب ترجمان کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ نیب نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔

شہباز شریف بھاگنے کے بجائے قانون کا سامنا کریں، شبلی فراز

ترجمان نیب کے مطابق 1998 سے 2018 کے دوران ان کی فیملی کے اثاثے 367.23 ملین سے بڑھ کر 549 بلین ہوئے تو پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے کہا گیا ہے کہ بیرون ملک موجود تمام اثاثے اور بینک اکاوَنٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم کی جائیں۔

شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب ٹیم ایک مرتبہ پھر روانہ

نیب نے یہ بھی معلوم کیا ہے کہ ن لیگ کے مرکزی صدر نے بارکلے بینک سے جو قرض لیا اس کی تفصیلات بتادیں۔

ترجمان نیب کے مطابق میاں شہباز شریف سے کہا گیا ہے کہ وہ فیملی کو دیے جانے والے اور فیملی کو موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کریں۔

نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے 2008 سے لے کر 2019 کے دوران ہونے والی زرعی آمدنی کی تفصیلات معلوم کی ہیں۔

ن لیگ سرکس سے نہیں ڈریگی، ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریگی: مریم اورنگزیب

ترجمان نیب کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر سے استفسار کیا گیا ہے کہ وہ بتا دیں کہ ایچ-96 کتنے عرصے تک وزیراعلیٰ کیمپ ہاؤس رہا؟ اور اس ضمن میں بھی تفصیلات فراہم کردیں۔


متعلقہ خبریں