سندھ: کورونا سے جاں بحق صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سندھ: صوبائی وزیر کورونا کے باعث اسپتال میں انتقال کر گئے

کراچی: کورونا وائرس سے جاں بحق سندھ کے صوبائی وزیر برائے انسانی بستی مرتضیٰ بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے رکن مرتضیٰ بلوچ کوفقیرمحمد گوٹھ گڈاپ میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مرتضیٰ بلوچ  کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

سندھ: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے23 اموات ہوئیں، وزیراعلیٰ

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کی وبا سامنے آنے کے بعد سے مسلسل عوامی خدمت میں مصروف رہے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا لیکن بعد میں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 63 لاکھ سے بڑھ گئی، 3 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہلاکتیں

مرتضیٰ بلوچ کا 14 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ مرحوم گڈاپ کے ٹاؤن ناظم بھی رہے تھے۔ وہ پی ایس 88 ملیر ٹو سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ بلوچ ایک محنتی اور بہادر پارٹی رہنما تھے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کیلئے ’ریمیڈیسیور‘ دوا کے ہنگامی استعمال کی منظوری

انہوں نے تصدیق کی کہ مرتضیٰ بلوچ کا انتقال کورونا وائرس کی وجہ سے ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمی پورا کرنا بہت مشکل ہے۔


متعلقہ خبریں