گرفتاریوں سے مسلم لیگ ن پر کوئی اثر نہیں پڑتا، احسن اقبال


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو گرفتاریوں سے فرق نہیں پڑتا، حکومت اور نیب کا فرض تھا کہ عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کرتے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف قومی احتساب بیورو(نیب) کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے وزرا پہلے ہی پیش گوئیاں کرچکے تھے اور ان کا ایجنڈا بھی ہی یہی تھا کہ شہبازشریف کو گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت قومی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، بتایا جائے کیا اس لڑائی کو دیکھ کر کوئی سرمایہ کار پاکستان آئے گا؟

شہباز شریف بھاگنے کے بجائے قانون کا سامنا کریں، شبلی فراز

احسن اقبال نے کہا کہ نیب کو پشاور بی آرٹی کا منصوبہ نظر نہیں آتا، ادویات کے اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی، کیا یہ نیب کو نظر نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، لاہور میں 6لاکھ سے زائد لوگ کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں، کپاس کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے۔

خیال رہے کہ نیب لاہور کی ٹیم میاں شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے لیے آج ماڈل ٹاؤن میں واقع ان کی رہائش گاہ گئی تھی لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے اس لیے بنا گرفتار کیے ٹیم واپس روانہ ہو گئی تھی۔

ن لیگ سرکس سے نہیں ڈریگی، ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریگی: مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب ٹیم ایک مرتبہ پھر روانہ ہوچکی ہے۔ اس مرتبہ وہ جاتی امرا سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مارے گی۔


متعلقہ خبریں