خیبرپختونخوا :کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 412 متاثر

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 412 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے پی کے ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 10 ہزار897 ہو گئی ہے جبکہ 3 ہزار 85 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 3,938 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 76,398 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ گزشتہ 5 دنوں میں ملک بھر میں اموات کی تعداد 361 رہی جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,621 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 27 ہزار 110 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد 29 ہزار 647 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: کورونا دوبارہ شدت پکڑ سکتا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 548 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ 77 ہزار 974 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں