بحیرہ عرب میں بننے والا نسارگا طوفان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا


اسلام آباد: بحیرہ عرب میں بننے والا نسارگا نا می سمندری طوفان کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ تمام اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

این ڈی ایم اے کے مطاب نسارگا نامی سمندری طوفان کراچی سے 11سو کلومیٹر جنوب میں ہے، سندھ کے ماہی گیری چار جون تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں: طوفانی بارشوں، برف باری سے 83 افراد جاں بحق

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والے طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سمندری طوفان سے ساحلی علاقوں میں 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بحیرہ عرب  میں ٹراپیکل سائیکلون ’’کیار‘‘ پیدا ہوا تھا جس کا رخ کراچی کی جانب تھا تاہم گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ طوفان نے اپنا رخ یمن کی جانب تبدیل کیا تاہم وہ طوفان کسی ساحل سے ٹکرائے بغیر ہی ختم ہو گیا تھا۔

طوفان ‘کیار’ کے باعث سمندر میں اونچی لہریں اٹھی تھیں اور کراچی کی ساحلی پٹی کی آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا تھا جس کے بعد ساحلی آبادیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔


متعلقہ خبریں