کورونا وبا: کراچی میں دو دن سے ہر 75 منٹ بعد ایک شخص جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 48 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 38 اموات ہو چکی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 2 دنوں کےدوران ہر 75 منٹ کےبعد کورونا سےایک شخص جاں بحق ہو رہا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی میں کورونا سےاموات کی تعداد 426 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز 31 ہزار سے تجاوز کر گئےہیں۔ صوبےمیں کیسزکی مجموعی تعداد 31 ہزار 86 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبےمیں ایک ہزار439 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار149 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اموات کی تعداد 500 سے تجاوزکرگئی۔ صوبےمیں اموات کی تعداد 526 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبےمیں 24گھنٹے کے دوران 23 اموات ہوئیں۔ ان میں سے 17 اموات کراچی اور 6 اموات سندھ کے دیگر شہروں میں ہوئیں۔

پاکستان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 3,938 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 76,398 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا :کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 412 متاثر

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ گزشتہ 5 دنوں میں ملک بھر میں اموات کی تعداد 361 رہی جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,621 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 27 ہزار 110 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں