سندھ میں کورونا کیسز 31 ہزار سے تجاوز کر گئے

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ میں کورونا کیسز 31 ہزار سے تجاوزکرگئے۔ صوبےمیں کیسزکی مجموعی تعداد 31ہزار 86 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبےمیں ایک ہزار439 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار149 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اموات کی تعداد 500 سے تجاوزکرگئی۔ صوبےمیں اموات کی تعداد 526 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبےمیں 24گھنٹے کے دوران 23 اموات ہوئیں۔ ان میں سے 17 اموات کراچی اور 6 اموات سندھ کے دیگر شہروں میں ہوئیں۔

پاکستان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 3,938 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 76,398 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا :کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 412 متاثر

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ گزشتہ 5 دنوں میں ملک بھر میں اموات کی تعداد 361 رہی جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,621 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 27 ہزار 110 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 27 ہزار 850، خیبرپختونخوا 10 ہزار 485، بلوچستان 4,514، اسلام آباد 2,893، گلگت بلتستان 738 اور آزاد کشمیر میں 271 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 540 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 526، خیبر پختونخوا میں 482، اسلام آباد میں 30، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 49 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 548 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ 77 ہزار 974 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں