سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

جیسے تیسے حکومت مل گئی ہے تو اسے صحیح طریقے سے چلائیں، مولا بخش چانڈیو

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا  ہے۔

ذرائع کے مطابق انفارمیشن سیکریٹری پیپلز پارٹی احسان ابڑو نے بتایا ہے کہ مولا بخش چانڈیو کی اہلیہ ، بیٹا، بہو اور ایک ملازمہ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،

انہوں نے بتایا کہ مولا بخش چانڈیو سمیت تمام افراد نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے۔

کورونا وبا: کراچی میں دو دن سے ہر 75 منٹ بعد ایک شخص جاں بحق

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا کیسز 31 ہزار سے تجاوزکر گئے ہیں۔ صوبےمیں کیسزکی مجموعی تعداد 31ہزار 86 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبےمیں ایک ہزار439 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار149 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اموات کی تعداد 500 سے تجاوزکرگئی۔ صوبےمیں اموات کی تعداد 526 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبےمیں 24گھنٹے کے دوران 23 اموات ہوئیں۔ ان میں سے 17 اموات کراچی اور 6 اموات سندھ کے دیگر شہروں میں ہوئیں۔

پاکستان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 3,938 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 76,398 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا :کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 412 متاثر

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ گزشتہ 5 دنوں میں ملک بھر میں اموات کی تعداد 361 رہی جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,621 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 27 ہزار 110 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز