کراچی: جائیداد کا تنازع، بھائی کی جان لے گیا

کراچی: عید الاضحیٰ پر ادارے ہائی الرٹ

کراچی: شہر قائد میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی۔ ملزم سگے بھائی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

کراچی: فیس واش استعمال کرنے پر تکرار، بھائی قتل کردیا

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں واقع تھانوی مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

علاقہ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق گولیاں لگنے کے بعد جان کی بازی ہارنے والے نوجوان کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی ہے۔

شادی کی خواہش جرم بن گئی: ماں نے مطلقہ بیٹی کو گولی مار دی

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا ہے کہ برہان نامی مقتول کی گردن پر دو گولیاں لگیں جو اس کی موت کا سبب بنیں۔

علاقہ پولیس نے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پہ پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس اوردیگر تفتیشی ادارے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کررہے ہیں۔ پولیس ملزم اور مقتول کے متعلق بھی معلومات حاصل کررہی ہے۔

شربت میں زیادہ چینی ڈالنے پر بہن، بھائی قتل

علاقہ پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ برہان کو گولیاں اس کے اپنے بھائی فرحان نے ماریں جس کے بعد وہ جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ برہان اور فرحان کے درمیان جائیداد کی وجہ سے تنازع تھا جو قتل کی وجہ بنا ہے تاہم اس سلسلے میں مزید تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

بھیک منگوانے کے لیے معذور کرنے کی کوشش، باپ کے ہاتھوں حقیقی بیٹی قتل  

قتل کرنے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہونے والے ملزم فرحان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

کراچی میں ابھی کچھ دن قبل بھائی نے اپنے بھائی کو قتل کردیا تھا کیونکہ دونوں کے درمیان فیس واش استعمال کرنے پر تکرار ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں