دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 65 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی، 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہلاکتیں


دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 65 لاکھ 24 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور تین لاکھ 85 ہزار 156 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ 31 لاکھ 4 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 715 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ  آٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں اٹھارہ لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 5 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 31 ہزار 4 سو سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں88 اموات، مجموعی تعداد1483ہوگئی

روس میں 4 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔

برطانیہ میں دو لاکھ 79 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 39 ہزار 7 سو سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 71 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: 50 فیصد پاکستانی بیروزگار ہونے کے خوف کا شکار ہیں، سروے

جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 6 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار چھ سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار422  ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں