رکن خیبرپختونخوا اسمبلی میاں جمشیدکاکاخیل کورونا وائرس سے انتقال کرگئے


رکن خیبرپختونخوا اسمبلی میاں جمشید کاکا خیل کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

رکن خیبرپختونخوا اسمبلی میاں جمشید کاکا خیل کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

Posted by HUM News on Tuesday, June 2, 2020

پشاور: رکن خیبرپختونخوا اسمبلی میاں جمشید کاکاخیل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میاں جمشید کی نمازجنازہ شام 6بجےنوشہرہ میں ادا کی جائے گی۔  میاں جمشید کاکاخیل کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ ہفتے مثبت آیا تھا۔

کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا لیکن بعد میں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہوں نے کچھ عرصہ قبل نوشہرہ کینٹ میں کرونا وائرس سے متاثر گھر کا دورہ بھی کیا تھا اور وہاں کے مکینوں کو علاج کی یقین دہائی کرائی تھی۔ میاں جمشید کاکاخیل کلثوم اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج تھے۔

گزشتہ روز سندھ کے صوبائی وزیر برائے انسانی بستی مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے تھے۔ مرتضیٰ بلوچ کا 14 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ غلام مرتضیٰ بلوچ18 دن کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کے انتقال کر گئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کا انتقال بھی کورونا وائرس سے ہوا تھا۔ گوجرانوالہ سے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بننے والی شاہین رضا کو رواں ہفتے گوجرانوالہ سے لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ میو اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ شاہین رضا پاکستان میں پہلی سیاستدان ہیں جن کا کووڈ 19 کے باعث انتقال ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں