انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا

انٹربینک ڈالر

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا اور  انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز جب کرنسی کا لین دین شروع ہوا تو ایک ڈالر کی قیمت164.89 روپے تھی اور پاکستانی کرنسی کی مانگ میں اضافے کے سبب ڈالر کی قیمت نیچے آئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 163.89 روپے رہی۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے اضافہ ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت 162.50روپے سے بڑھ کر163.50روپے اور قیمت فروخت50پیسے کے اضافے سے163.50روپے سے بڑھ کر164روپے ہو گئی تھی۔

برطانوی پونڈ کی قیمت خرید گزشتہ روز 2روپے کے اضافے سے197روپے سے بڑھ کر199روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر210روپے ہوگئی تھی۔

رواں سال کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قیمت خرید154.4 اور قیمت فروخت155.35 پاکستانی روپے تھی۔ فروری میں ڈالر کی قیمت خرید153.85 اور فروخت154.5 روپے رہی۔

مارچ2020 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت خرید163.15 اور قیمت فروخت165.9 تک پہنچ چکی تھی۔ اپریل میں ڈالر قیمت خرید کم ہوکر160.4 اور فروخت165.65 پر آگئی تھی۔ مئی کے اختتام پر ڈالر کی قیمت پھر بڑھ گئی اور قیمت خرید162.4 جب کہ فروخت164.65 رہی۔

گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی ہے، جنوری2019 میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔

جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر پہنچ گیا۔ جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

اگست 2019 میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔ ستمبر 2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی اور یہ 156.40 روپے پر پہنچ گیا۔

اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ دسمبر2019 میں  ڈالر کی قیمت خرید155روپے سے گھٹ کر 154.90روپے اورقیمت فروخت 155.10 روپے سے گھٹ کر155روپے ہوگئی تھی۔


متعلقہ خبریں