جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاون کی تیاری مکمل


پشاور: صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبے بھر میں جعلی ڈاکٹروں اور غیر قانونی طبی مراکز کے خلاف کارروائی کے لئے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

چیف سیکرٹری آفس کے ذرائع  کے مطابق جعلی ڈاکٹروں کے خلاف مہم 17 اپریل سے شروع ہو گی جو آئندہ ایک ماہ تک جاری رہے گی۔

خصوصی مہم کے دوران ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈرگ انسپکٹر کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔

اتائیوں کے خلاف مہم کے لئے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں